واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے پاکستان میں حملے سے جانی نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویرانٹ پٹیل نے پریس بریفنگ میں طالبان پر زور دیا کہ افغان سرزمین سے دہشت گرد حملے شروع نہ ہوں۔ فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ اختلافات کو دور کریں۔ پرعزم ہیں کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشتگردوں کیلئے محفوظ پناہ گاہ نہ بنے۔ شہریوں کی جان کا کوئی بھی نقصان ہمارے لئے پریشان کن اور دل توڑنے والا ہے۔ پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ ہمارا باقاعدہ رابطہ ہے جس میں افغانستان پر تفصیلی بات ہوتی ہے۔ علاقائی سلامتی‘ آئی ایم ایف کے ساتھ اور اس کے ذریعے مسلسل اقتصادی اصلاحات امریکی حمایت پر بات کی گئی۔