پی پی 32 گجرات، آخری دن بھی پرویز الٰہی کے کاغذات جمع نہ ہو سکے 

گجرات؍ لاہور ( نامہ نگار + آئی این پی) پی پی 32 گجرات کے ضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے آخری روز بھی پرویز الٰہی کے کاغذات جمع نہ ہو سکے۔ پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ کو اپنی ہمشیرہ  سمیرا الٰہی اور وکلا کے ہمراہ دوسرے بھی ریٹرنگ آفس کے اندر جانے سے روکے جانے پر میڈیا کے سامنے بول اٹھیں۔ سمیرا الٰہی  نے کہنا  کہ پرویزالٰہی کے کاغذات نامزدگی کیلئے آر او دفتر جانے نہیں دیا جا رہا۔ آر او دفتر اورڈپٹی کمشنر دفتر کے باہر سے ہمارے وکیلوں اور 30 سے زائد کارکنوں کو اٹھا لیا گیا ہے۔ الیکشن کمشن کے آرڈر کے باوجود ہمارے کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہونے دئیے جا رہے۔ ہمارے مخالفین عمران خان کا ساتھ دینے پر چودھری پرویزالٰہی سے خوفزدہ ہیں، اگر آج وہ عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیں تو سب چیزیں ہمارے لئے کلیئر ہو جائیں گی۔ دوسری جانب کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے آخری روز ریٹرنگ افسر کی جاری کردہ 11 امیدواران کی فہرست میں پرویز الٰہی کا نام شامل نہیں ہے۔ لاہور  سے آئی این پی کے مطابق  پی پی 32 گجرات میں ضمنی انتخاب کے لیے پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرا الہی نے الیکشن کمشن میں درخواست دائر کر دی۔ آر او پی پی 32  آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز پرویز الہی کی اہلیہ قیصرا الہی اور ان کی ہمشیرہ سمیرا الہی کاغذات نامزدگی جمع کروانے الیکشن کمشن دفتر پہنچی تھیں لیکن آر او کی عدم موجودگی کے باعث کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروا سکے تھے۔

ای پیپر دی نیشن