اسفندیار ولی کا ہتک عزت کا دعویٰ، شوکت یوسفزئی کو 15 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

 پشاور(آئی این پی ) پشاور کی مقامی عدالت نے اسفندیار ولی کی جانب سے دائر ہرجانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی کو 15 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔  ایڈیشنل اینڈ سیشن جج اعجاز الرحمن قاضی نے فیصلہ دیا۔ شوکت یوسف زئی نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی پر 25 ملین ڈالر کے عوض پختونوں کو بیچنے کا بیان دیا تھا۔ اسفندیار ولی نے دسمبر 2019 میں شوکت یوسف زئی کے خلاف 15 کروڑ روپے ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شوکت یوسف زئی طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کی عدم پیشی پر یکطرفہ کارروائی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن