اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے رمضان کے با برکت مہینے میں شہر اقتدار کے باسیوں کے لیے پانی مہنگا کردیاگیا ، عوام جہاں سب کچھ مہنگے داموں خرید رہے ہیں اب پانی بھی مہنگے داموں خریدنا ہو گا سی ڈی اے نے مختلف سیکٹرز کے لیے الگ الگ ریٹ لگا کر قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا۔کمرشل اور ریزیڈینشل سیکٹر کیلے نئے ریٹ جاری کر دیے ہیں ۔ نئے ریٹ لسٹ کے مطابق کمرشل ریٹس آدھے ٹینکر پانی کی قیمت ایک ہزار فل کی قیمت دو ہزار روپے جبکہ ریزیڈینشل پانی کے کواٹر ٹینکر کی قیمت تین سو روپے ،ہاف ٹینکر پانی کی قیمت چھ سوروپے اور فل ٹینکر پانی کی قیمت ایک ہزار روپے کر دی گئی ہے ۔دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی کہ وہ ان ناجائز قیمتوں میں اضافے کے خلاف کوئی نوٹس لیں،سی ڈی اے واٹر منیجمنٹ ونگ سے جب اضافے کے متعلق پوچھنے کی کوشش کی گئی تو کبھی نیا نمبر اور کبھی ڈی جی صاحب سے پوچھ کر بتانے کا کہا جاتا رہا ۔
سی ڈی اے نے رمضان میں شہر اقتدار کے باسیوں کیلئے پانی مہنگا کردیا
Mar 19, 2024