سونا 600 روپے تولہ، انٹربنک میں ڈالر 25 پیسے سستا 

کراچی (کامرس رپورٹر) انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں  5ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا  2170  ڈالر رہ گیا، جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا سستا ہوا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 600روپے گھٹ کر 2لاکھ 26ہزار 900روپے رہی، اسی طرح 515روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 94ہزار 530روپے رہ گئی۔ کئی روز کے بعد فی تولہ چاندی کے بھائو میں بھی کمی دیکھی گئی اور ایک تولہ چاندی کے دام 20 روپے گھٹ کر 2580روپے ہو گئے۔ پیر کو انٹربنک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 25پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر 279 روپے سے کم ہو کر 278.75 روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 281.20 روپے پر برقرار رہی۔

ای پیپر دی نیشن