لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں 7ویں روزے کو بھی سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جس سے بیشتر علاقوں میں پرچون سطح پر دکانداروں نے پھلوں اور سبزیوں کی گراں فروشی کر کے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ صارفین نے رابطہ کر کے بتایا کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی زیادہ سرکاری قیمت 55روپے کلو مقرر تھی جبکہ دکانداروں نے 75روپے تک فروخت کئے، آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 50روپے کی بجائے 60روپے، پیاز درجہ اول 185روپے کی بجائے270، پیاز درجہ دوم 165 کی بجائے200، ٹماٹر درجہ اول110 کی بجائے200روپے، ٹماٹر درجہ دوم100کی بجائے165روپے،لہسن دیسی265روپے کی بجائے390،لہسن ہرنائی 375کی بجائے450، لہسن چائنہ 590 روپے کی بجائے 650، ادرک تھائی لینڈ515روپے کی بجائے690،ادرک چائنہ515کی بجائے690،کھیرا فارمی70روپے کی بجائے 140،میتھی40کی بجائے65روپے، بینگن 110کی بجائے 150، بند گوبھی100کی بجائے140، پھول گوبھی160کی بجائے185،شملہ مرچ295کی بجائے450،شلجم 30روپے کی بجائے70روپے، مٹر60کی بجائے90، سبز مرچ درجہ اول 320کی بجائے500،لیموں چائنہ85کی بجائے200،مونگرے115 کی بجائے155، مولی 11کی بجائے40روپے، پالک فارمی33روپے کی بجائے60روپے،گاجر چائنہ80کی بجائے 110روپے، گاجر دیسی42کی بجائے65روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ پھلوں میں ایک کلو سیب گاچہ درجہ اول215کی بجائے250،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول330کی بجائے400،سیب سفید درجہ اول180 روپے کی بجائے240روپے،کیلا درجہ اول درجن 190کی بجائے250،کیلا درجہ دو م درجن140کی بجائے170، امرود درجہ اول235کی بجائے280،انار قندھاری340کی بجائے550،مسمی درجہ اول درجن125کی بجائے200،کینو درجہ اول درجن300کی بجائے350روپے،کینو درجہ دوم درجن 175کی بجائے 250، خربوزہ درجہ اول 195کی بجائے250روپے، خربوزہ درجہ دوم 105کی بجائے170روپے، سٹرابری درجہ اول410کی بجائے500،سٹرابری درجہ دوم200کی بجائے350 روپے اور کھجور ایرانی 505 روپے کی بجائے650روپے فی کلو فروخت کی گئی۔
ضلعی انتظامیہ ناکام، 7ویں روزے بھی سبزی پھل فروش صارفین کو لوٹتے رہے
Mar 19, 2024