ڈی سی اسلام آباد کے بعد  چیف کمشنر کا بھی ہائیکورٹ کے احکامات ماننے سے انکار 

اسلام آباد(وقائع نگار)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے بعد چیف کمشنر کیپٹن (ر)انوار الحق کا بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات ماننے سے انکار عدالت نے چیف کمشنر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کے لیئے 21 مارچ کو نوٹس جاری کردیئے عدالت عالیہ کے جسٹس بابر ستار نے چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کو طلب کرلیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کی جانب سے شہریوں کے پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی کو غیر قانونی قرار دیا تھا چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق، ممبر اسٹیٹ طارق سلام مروت اور ڈی جی لینڈ آئندہ ہفتے پیش ہوں،شہریوں کی پراپرٹیز کو قانون کے مطابق ٹرانسفر کرنا سی ڈی اے کی ذمہ داری ہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریوں کے پلاٹوں کو قانون کے مطابق ٹرانسفر کرنے کا حکم دیا تھا چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے ایف آئی اے کو جواز بنا کر سینکڑوں پلاٹوں کی ٹرانسفر روک دی تھی ایف آئی اے نے صرف زیر التوا انکوائری کی ٹرانسفر کو روکا، سی ڈی اے نے سینکڑوں فائلز روک لیں،شہریوں نے چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن