کراچی (نیٹ نیوز) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ چیمپئنبن گیا اور اس نے تیسری بار پی ایس ایل میلہ لوٹا ۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کا 160 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔پی ایس ایل سیزن 9 کے فائنل میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملتان سلطانز مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکی اور جیت کے لیے اسلام آباد یونائٹڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دے دیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے آل راؤنڈر عماد وسیم نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کپتان شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔