لاہور(نیوز رپورٹر) معروف ڈریس ایکسپرٹ حامد سعید نے لاہور پریس کلب میں" صحافت اور ڈریس" کے موضوع پر صحافتی برادری سے خطاب کرتے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور روزانہ کی بنیاد پراپنے لباس کو بہتر رکھنا ایک اچھے صحافی، لکھاری،کالم نگاراور رپورٹرکی بنیادی ضرورت ہے ۔ جن صحافیوں نے بہترین لباس کو زیب تن کیا وہ عام صحافیوں سے بہت آگے نکل گئے۔ حامد سعید نے کہا میرا لاہور پریس کلب آنے کا مقصد یہی ہے کہآپ لوگوں کو اچھے لباس کے انتخاب میں رہنمائی دوں۔
شعبہ صحافت میں کامیابی کیلئے بہترین لباس کا انتخاب ضروری ہے: ڈیزائنر حامد سعید
Mar 19, 2024