سٹاک مارکیٹ:انڈیکس   74پوائنٹس بڑھ گیا‘ 5ارب سے زائد کی کمی

Mar 19, 2024

کراچی(کامرس رپورٹر) سٹاک مارکیٹ میں نئے کاروباری ہفتہ کے روز کے ایس ای100انڈیکس میں74پوائنٹس ا ضافہ ہوا جس سے انڈیکس 64816پوائنٹس سے بڑھ کر 64890پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ میں معمولی تیزی کے باوجود حصص کی فروخت کے دبائوکے باعث سرمائے کے حجم میں 5ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔مارکیٹ کے مجموعی سرمایہ کا حجم92کھرب روپے کی سطح سے گر کر91کھرب روپے کی سطح پر آگیا۔گزشتہ روز 7ارب78کروڑ روپے سے زائد  مالیت کے 21کروڑ حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 328 کمپنیوں  کے حصص کا لین دین ہوا۔

مزیدخبریں