لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان ہائی ٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے زرعی معیشت اور سیڈ سیکٹر کے فروغ کیلئے وزیراعظم کے اقدامات کو سراہتے توقع ظاہر کی کہ اسکے فوری اور دیرپا نتائج برآمد ہونگے۔ صدر کاشف انور کے ہمراہ لاہور چیمبر میں پریس کانفرنس کرتے پی ایچ ایچ ایس اے کے چیئرمین شہزاد علی ملک نے کہا وزیراعظم کے اعلیٰ پیداوار ی صلاحیت والے بیج درآمد کرنے کے منصوبے کو سراہتے ہیں ‘سیڈ مافیا ، ذخیرہ اندوزوں اوربنولا کا بیج بیچنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا عزم بھی دور رس نتائج کا حامل ہوگا۔صدر لاہور چیمبر کاشف انور نے کہا زرعی شعبہ پر توجہ سے نہ صرف غربت خاتمے میں مدد ملے گی بلکہ قیمتی زرمبادلہ کا حصول بھی ممکن ہو گا۔ انہوں نے نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا خیر مقدم کرتے کہا کہ ڈاکٹر آصف علی خان (تمغہ امتیاز) جیسی قابل شخصیت کی تقرری ادارہ سے مطلوبہ نتائج کے حصول میں مددگار ثابت ہوگی۔ شہزاد علی ملک نے مطالبہ کیا کہ نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں پی ایچ ایچ ایس اے کو فوری نمائندگی دی جائے۔
وزیراعظم کے زراعت‘ سیڈ سیکٹر کے فروغ کیلئے اقدامات کو سراہتے ہیں:شہزادعلی
Mar 19, 2024