لاہور (کامرس رپورٹر)وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت لائیوسٹاک کمپلیکس میں اجلاس ہوا۔برائلر گوشت کی قیمت اور معیار کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خوراک نے برائل کی بڑھتی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے کہا کہ ماہ مقدس میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے قیمتوں میں جلد اور خاطر خواہ کمی لائی جائے۔ پولٹری ایسوسی ایشن نے مرغی کا ریٹ میں کمی کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں سیکرٹری لائیوسٹاک، کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن، پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور فارمز ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔صوبائی وزیر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مارکیٹ میں گوشت کی قیمتوں اور کوالٹی پر سخت چیک رکھیں اور گراں فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔