مسافروں کی پریشانی کے پیش نظر لاری اڈا تا ائرپورٹ روٹ بحال کیا جائے: ناظم شوکت

لاہور (نیوز رپورٹر)چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہا ہے کہ لاہور شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔ عوام مہنگے رکشے یا ٹیکسی افورڈ نہیں کرسکتے خدارا  لاری اڈا تا ائرپورٹ اور روٹ نمبر5, 10 کو فی الفور بحال کیا جائے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ٹریفک سے اپیل کی ہے کہ سپیڈو بسیں تمام شہر میں چلائی جائیںاور بسوں کے عملہ کو تہذیب واحترام بھی سکھایا جائے کیونکہ اکثر وبیشتر خواتین اور بزرگوں کے ساتھ   بدتمیزی و لڑائی جھگڑے کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن