جامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء  کا میاں محمدعثمان پراچہ کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور (خصوصی نامہ نگار  ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، شیخ الحدیث مولانا سیف الرحمن مہند، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانااسعد عبید ودیگر نے جامعہ اشرفیہ لاہور کی مجلس شوریٰ کے رکن اور سماجی شخصیت میاں محمدعثمان پراچہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے کہا مرحوم کی زندگی نیکی و تقویٰ،انسانیت کی خدمت،مساجد و مدارس کی تعمیر وترقی  میں گزری،ہم مرحوم کے  ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت  میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ای پیپر دی نیشن