پنجاب حکومت ہرڈویژن میں تھیلیسیمیا سنٹرز قائم کرے گی: خواجہ عمران نذیر 

لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب تھیلیسیمیا کے بچوں کو انتقال خون کی سہولیات کیلئے ہر ڈویژن میں سٹیٹ آف دی آرٹ تھیلیسیمیا سنٹرز قائم کرے گی۔ اب تھیلیسیمیا کی روک تھام اور بروقت علاج کیلئے تھیلیسیمیا پر کی گئی قانون سازی پر عملدرآمد کرایا جائیگا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر نے ان خیالات کا اظہار منصور ریاض ٹرسٹ ہسپتال، گلشن راوی میں نئے قائم ہونیوالے نیو سرجیکل ٹاور کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ ٹرسٹ کے چیئرمین عبدالرشید، سی ای او مدثر محمود، شیخ عابد محمود، ایڈمنسٹریٹر انیتا نے صوبائی وزیر صحت کا استقبال کیا۔   انہیں بتایا گیا کہ گزشتہ 5 سالوں میں تھیلسیمیا کا شکار 2ہزار بچوں کو انتقال خون کی سہولت دی۔ خواجہ عمران نزیر نے کہا وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرلاہور میں جدید سہولیات سے آراستہ نوازشریف کینسر ہسپتال قائم کیا جائیگا ، تمام سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی و دیہی مراکز صحت کی اپگریڈیشن ایک سال میں مکمل کرلی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...