لاہور (خصوصی نامہ نگار)چیئرمین الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن،معروف روحانی شخصیت پیر حافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا کہ رمضان میں غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی شہادتوں پر امہ خون کے آنسو رورہی دوسری طرف اسرائیلی درندگی پر مسلم حکمرانوں،اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا رمضان المبارک صدقہ وخیرات اورمواخات کا مہینہ ہے ۔مخیر حضرات مستحقین کی مدد کیلئے الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کا ساتھ دیں۔