ایران کے 6 آئل فیلڈزسے تیل نکالنے کے لئے 13 ارب ڈالر کے معاہدے

تہران (شِنہوا)ایران کی نیشنل ایرانین آئل کمپنی نے متعدد مقامی کمپنیوں کے ساتھ 6 آئل فیلڈزسے تیل نکالنے کے لئے 13 ارب امریکی ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ ایرانی وزارت تیل سے منسلک شانا نیوزایجنسی کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب تہران میں ہوئی۔  جس میں ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر، وزیر تیل جواد اوجی اور این آئی او سی کے منیجنگ ڈائریکٹر محسن خوجاستہ مہر نے شرکت کی۔ شانا کے مطابق ان معاہدوں کا تعلق ایران کے مغرب اور جنوب مغرب میں واقع آزادگان، آذر، مسجدسلیمان، سومر، سامن اور دلاوران آئل فیلڈز میں تیل کی تلاش سے ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کی عراق کے ساتھ سب سے بڑی مشترکہ آئل فیلڈآزادگان کی "مربوط" ترقی کے لئے 11.5 ارب ڈالر مالیت کے 20 سالہ معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن