نواب شاہ(این این آئی)نواب شاہ کے حلقے این اے 207 کی نشست پر 21اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کی امیدوار آصفہ بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔ آصفہ کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد کراچی کیلیے روانہ ہوگئی۔ ان کے ہمراہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو بھی تھیں۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ ایم کیو ایم پاکستان نے آصف علی زرداری کے صدر بننے کے بعد چھوڑی جانے والی نشست این اے 207نواب شاہ پر اپنا امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ضمنی انتخابات کیلئے آصفہ بھٹو زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور
Mar 19, 2024