لاہور+فیروزوالہ ( این این آئی+نامہ نگار) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 5 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ ڈی پی او نارووال رانا محمد طاہر کو تبدیل کر دیا گیا، محمد طاہر کو ایس ایس پی انٹرنل اکاﺅنٹیبلٹی سی سی پی او افس کی خالی سیٹ پر تعینات کر دیا گیا، ایس پی ملک محمد نوید کو ڈی پی او نارووال تعینات ، ناصر محمود پنوں کو ڈی ایس پی ظفر وال تعینات ، ڈی ایس پی ظفر وال محمد عثمان کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری اور ڈی ایس پی منیر احمد کو ڈسٹرکٹ پولیس سپیشل برانچ گجرات تعینات کر دیا گیا۔ تمام افسران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پنجاب پولیس میں5 افسروں کے تقرروتبادلے
Mar 19, 2024