ایشیائی بنک کی فنڈنگ والے ریڈ لائن میں منصوبہ پر کئی ماہ سے کام ٹھپ 

کراچی (کامرس رپورٹر) صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں ملیر ہالٹسے نمائش تک دوحصوں میں بننے والے ریڈ لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کی تکمیل میں غیرمعمولی تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت سندھ کو تمام رکاوٹیں دور کرنے اور منصوبے کو مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے ملنے والے 79 ارب روپے فنڈز کے اِس منصوبے پر کام گزشتہ کئی ماہ سے رکا ہوا ہے، 26 کلومیٹر پر محیط یہ منصوبہ 2022ءمیں شروع کیا گیا تھا اور 2025ءمیں مکمل ہونا تھا۔ تاہم ڈیڈ لائن مقررہ ڈیڈلائن پر یہ منصوبہ پورا ہونے کا امکان نظرنہیں آ رہا، ٹھیکیداروں نے حکومت سندھ کی جانب سے تعاون کی کمی، ریڈ ٹیپ ازم، زمین کے حصول میں تاخیر، یوٹیلیٹی سروسز لائنوں کی سست منتقلی اور مہنگائی کے سبب لاگت میں اضافے کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کام روک دیا ہے۔ اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اس پر کام شروع ہوگیا تھا لیکن صرف 5 فیصد کام مکمل ہونے کے بعد ٹھیکیداروں نے لاگت میں اضافے اور دیگر مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے تعمیر روک دی۔

ای پیپر دی نیشن