محسن نقوی کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات: دلچسپی کے امور‘ امن عامہ پر تبادلہ خیال

Mar 19, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارتِ داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ و انسداد منشیات و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گزشتہ روز کراچی میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ مراد علی شاہ نے وزارت داخلہ و انسداد منشیات کا منصب سنبھالنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔ محسن نقوی نے مراد علی شاہ کے لئے نیک تمنا¶ں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ جس محنت سے آپ نے پنجاب حکومت کے امور سر انجام دئیے۔ امید ہے کہ اسی جذبے سے آپ وزارت داخلہ کی اہم ذمہ داری بھی ادا کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین و وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہار جیت مسئلہ نہیں، محنت نظر آنی چاہیے، ہارو توعزت سے ہارو، یہ نہیں ہوسکتا کہ پوری ٹیم ہی گر جائے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا امید ہے چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی، ایک ہفتے میں کوچز کے نام فائنل کرلیں گے، ملکی ہو یا غیر ملکی جو بھی بہتر کوچ ہوگا وہ آئے گا، کپتان کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرے گی، سلیکشن کمیٹی کو پاورفل بنانا ہے، میں مداخلت نہیں کروں گا۔ بورڈ میں 900 بندے ہیں کسی کو نوکری سے نہیں نکالنا چاہتا لیکن ہم پیسے بھی بچانا چاہتے ہیں۔ پہلے تین سٹیڈیم پر کام ہوگا بعد میں دوسرے سٹیڈیم پرکام ہوگا۔ لاہور، کراچی اور پنڈی سٹیڈیم کو اپ گریڈ کیا جائے گا، ایک گراو¿نڈ میں صرف آسٹریلیا کی مٹی لائے جائے گی اور ایک گراو¿نڈ کیلئے انگلینڈ کی مٹی لائی جائے گی۔ آئی سی سی میٹنگ میں جے شاہ سے ملاقات ہوئی، سب باتیں سامنے نہیں لائی جا سکتیں۔ کراچی سٹیڈیم کیوں خالی ہے یہ میرے لئے معمہ بن گیا۔

مزیدخبریں