لاہور(نوائے وقت رپورٹ ) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے انٹرنیشنل ویمن آف کریج کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ان کو اعزاز پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے اسلام آباد میں دیا گیا۔ ایوارڈ بچوں کے استحصال کی روک تھام اور بھکاری مافیا کے خلاف جدوجہد کرنے پر دیا گیا ہے۔سارہ احمد کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ویمن آف کریج کا ایوارڈ ملنا میرے اورپاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے، ایوارڈکوپاکستان کے تمام بچوں کےنام کرتی ہوں۔