انقرہ (اے پی پی)ترک صدر رجب طیب آردگان نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں ایک بہت بڑا انسانی المیہ رونما ہو رہا ہے۔ ٹی آر ٹی کے مطا بق استنبول میں خلیج کانگریس سینٹر میں افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدرنے کہا کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ایک تکلیف دہ دور سے گزر رہا ہے جب تنازعات، انسانی المیے اور بحران عروج پر ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب ہم اپنے پیاروں، خاندانوں اور رشتہ داروں کے ساتھ افطار کی خوشیاں بانٹ رہے ہیں، وہیں غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ایک بہت بڑا انسانی المیہ ہے جس کے لیے الفاظ ناکافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم انسانیت کے لیے انتہائی تکلیف دہ اور شرمناک دنوں کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
فلسطینی علاقوں میں ایک بہت بڑا انسانی المیہ رونما ہو رہا ہے ، ترکیہ
Mar 19, 2024