فیصل آباد‘ گوجرہ (نمائندہ خصوصی + نمائندہ نوائے وقت) اوباش ملزم نے کمسن بچے کو ہوس کا نشانہ بنا دیا، گوجرہ میں خاتون سے زیادتی کر ڈالی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ مدینہ ٹا¶ن کے علاقہ 208 ر ب کے رہائشی غلام مصطفیٰ کا آٹھ سالہ بیٹا گلی میں کھیل رہا تھا کہ اسی دوران اوباش احمد زمان ورغلا کر اپنے گھر لے گیا‘ تھانہ مدینہ ٹا¶ن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ چک 435 ج ب کی (ن) خاوند کو کھانا دے کر واپس گھر آ رہی تھی، راستے میں ارشد نے ساتھی کی مدد سے روک لیا۔ فصل میں لے گیا‘ چیخ و پکار پر اہل علاقہ آ گئے۔ تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
فیصل آباد‘ بچے اور گوجرہ میں خاتون سے زیادتی‘ مقدمات
Mar 19, 2024