وزیر اعظم سے ہندوکمیونٹی کو مذہبی تہواروں پر چھٹی ،ایڈوانس تنخواہ دینے کا مطالبہ 

Mar 19, 2024

لاہور( این این آئی)پاکستان ہندوکونسل کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار ونکوانی نے وزیراعظم سے ہندوکمیونٹی کو ان کے مذہبی تہواروں پر سرکاری چھٹی اور ایڈوانس تنخواہ دینے کا مطالبہ کر دیا ۔ ڈاکٹر رمیشن کمارونکوانی نے کہا کہ ہندوبرادری کو 25 مارچ کو ہولی کے تہوار پرسرکاری چھٹی اور ایڈوانس سیلری دی جائے۔ اقلیتی برادری کو ان کے مذہبی تہواروں پر چھٹی دیئے جانے کی قرار داد پہلے ہی قومی اسمبلی میں پیش کرچکا ہوں۔ 

مزیدخبریں