منڈی بہاﺅالدین (نامہ نگار) نواحی گاوں شہیدانوالی میں گھریلو تنازعہ پر سوتیلی ماں کو ملزم نے گلے میں پھندہ دے کر قتل کر دیا۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ نواحی گاﺅں میں علی رضا کا اپنی سوتیلی ماں آسیہ بی بی کے ساتھ اکثر گھریلو جھگڑا رہتا تھا۔ کہ گذشتہ روز ملزم نے اپنی والدہ آسیہ بی بی کو مبینہ طور پر گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے اور نعش پوسٹمارٹم کرانے کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔