جلاو گھیراو، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت 130 ملزموں کی پیشی، سماعت ملتوی

Mar 19, 2024

لاہور(خبرنگار)سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان جلانے کے کیس میں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 22 مارچ تک ملتوی کر دی اور ڈیوٹی جج کے دائرہ اختیار پر دلائل طلب کر لئے۔ صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق اور شکیل پاشا عدالت میں پیش ہوئے۔دوسری طرف انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاو¿س حملہ کیس پر سماعت یکم اپریل تک ملتوی کر دی۔ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید سمیت 130 ملزموں کو پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں