لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے پراسکیوشن کی راسخ الٰہی، تحریم الٰہی سمیت دیگر کی ضمانتیں خارج کروانے کی درخواست پر مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے سماعت عید کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پراسکیوشن کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے سماعت عید کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی۔ پراسکیوشن نے عبوری ضمانتیں منظور کرنے کے اقدام کو ہائیکورٹ چیلنج کر رکھا ہے۔