چودھری سالک کا دورہ ای او بی آئی فنڈ 1000 ارب کرنے پر زور 

Mar 19, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اوورسیز پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی کے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اسلام آباد میں ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (EOBI) ہاو¿س کا دورہ کیا۔ وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر ارشد محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفاقی وزیر کو ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل EOBI محمد امین نے بریفنگ دی۔ وزیر نے اسٹیبلشمنٹ کی رجسٹریشن کو زیادہ سے زیادہ کرنے اور EOBI کے فوائد کو محنت کش طبقے اور مزدوروں تک پہنچانے کی اہمیت پر زور دیا، جس میں کوریج بڑھانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ سماجی تحفظ کی دفعات کو تقویت دینے کی کوشش میں، وفاقی وزیر نے EOBI فنڈ کو 500 ارب روپے سے بڑھا کر 1000 ارب روپے کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے سرمایہ کاری کی آمدنی کو 61 ارب روپے سے بڑھا کر 200 ارب روپے کرنے کا ہدف مقرر کیا۔وزیر نے افرادی قوت کے لیے سماجی تحفظ کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتے ہوئے، پہلے سے رجسٹرڈ یونٹس کے آجروں اور ملازمین دونوں کو مکمل سہولت فراہم کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ 

مزیدخبریں