قصور پتوکی (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باعث بس الٹ گئی، جس کے نتیجہ میں ڈرائیور سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شمیم ٹیکسٹائل فیکٹری کی دو کوسٹر ملازمین کو لیکر پتوکی جا رہی تھیں کہ ملتان روڈ نزد سائیں دی کھوئی TMAکا عملہ روڈ کی صفائی کر رہا تھا۔ عملے کے فرد کو بچاتے ہوئے کوسٹر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر دوسری سائڈ پر جا کر الٹ گئی۔ جس کے نتیجہ میں TMA کا ملازم داس محمد،کوسٹر ڈرائیور محمد سلیم اور ایک پچیس سالہ فیکٹری ورکر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ خواتین سمیت بارہ فیکٹری ورکرز زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔