ایف نائن درخت کٹائی کیس، 2 سابق آئی جیز جنگلات کو نوٹسز جاری 

Mar 19, 2024

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، اکمل شہزاد سے) سپریم کور ٹ نے'' ایف نائن میں واقع جناح پارک میں پولن الرجی کی بنا پر جنگلی شہتوت کی کٹائی کی آڑ میں مبینہ طور پر دیگر قیمتی درخت کاٹ لینے ''سے متعلق مقدمہ کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق عدالت نے پچھلی سماعت پر پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر میاں عقیل افضل اور سیکرٹری عمران وسیم پر مشتمل دو رکنی کمشن کی رپورٹ کی روشنی میں مزید کٹائی پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے دو سابق آئی جی جنگلات محمود ناصر اور غلام قادر کو عدالت کی معاونت کے لئے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں، عدالت نے آبزرویشن دی ہے کہ ٹھیکہ صرف جنگلی شہتوت کے درخت کاٹنے کی حد تک کیوں نہیں دیا گیا؟۔ ٹھیکدار نے جس طرح تمام درختوں کا صفایا کیا گیا ہے اس پر شدید تحفظات ہیں، یاد رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اورجسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے چار مارچ کو کیس کی سماعت کی تھی، سوموارکے روز جاری کئے گئے تحریری حکمنامہ میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ عدالت کے 27 فروری کے حکمنامہ کی روشنی میں تشکیل دئیے گئے دو رکنی کمشن نے تصاویر اور ویڈیوز کے ساتھ اپنی مشترکہ رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے، مزید سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں