ہمارا مقصد مستحق اور حقداروں تک راشن پہنچاناہے:حافظ عون الباری 

نارنگ منڈی (نمائندہ نوائے وقت)چیف آرگنائزر حافظ عون الباری سرپرست اعلیٰ سیٹھ سعید فاروقی صدر عبدالحمید زرگر ظہیرارشدمغل و دیگر نے گفتگو کرتے کہا کہ انجمن شہریاں گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کررہی ہے 120 خاندانوں میں راشن بیگ رات کی تاریکی میں پہنچائے گئے ہیں ہمارا مقصد مستحق اور حقداروں تک راشن پہنچاناتھا اس مقصد کیلئے جس جس نے بھی تعاون کیاان کے شکر گزار ہیں یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اور ہر دفعہ تعداد بڑھاتے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں۔ 

ای پیپر دی نیشن