شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے جہاں مستحق افراد کو نگہبان رمضان پیکج کے تحت راشن فراہم کیا جارہا ہے وہیں پنجاب بھر میں ماڈل رمضان بازار قائم کئے جاچکے ہیں جہاں تمام اشیا خوردونوش سستے داموں صارفین کیلئے دستیاب ہیں ۔ہر چیز کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں،مریم نوازنے خود کو حقیقی معنوں میں عوام دوست لیڈر ثابت کیا ہے۔
ماڈل رمضان بازارمیں اشیا خوردونوش سستے داموں دستیاب ہیں:عمران رحمت
Mar 19, 2024