قلعہ دیدارسنگھ( چوہدری حسیب پندھیر سے)شہرو گردونواح میں انسانی سمگلروں کی بھرمار۔ ٹریول ایجنسیوں کے نام پر یورپ کا جھانسہ دینے میں مصروف عمل۔عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایف آئی اے حکام کو کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کریں۔ ہیومن ٹریولنگ کا غیر قانونی مکروہ کاروبار عروج پر ہے انسانی سمگلروں نے اپنے بے رحم پنجے گاڑھ رکھے ہیں،سادہ لوح اور نوجوانوں کو یورپ کے سہانے خواب دکھا کر انسانوں کو بارڈر پار فروخت کر دیتے ہیں۔ایک سروے رپورٹ کے مطابق کئی نوجوان باڈروں پر گولیاں لگنے اور دریاؤں کی بے رحم موجوں میں بہہ کر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں انکے لواحقین آج بھی ان کی یاد میں غمگین ہیں۔ علاقے کے عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی اور ایف آئی اے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان نان رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹوں اور انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔