پنڈی بھٹیاں: اشیائے خوردو نوش مہنگی، عوامی حلقوںکا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ  

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)روزمرہ کی اشیاء ضروریہ جن میں چینی ،چاول،آٹا،گھی،دالیں ،سبزیاں،پھل کی قیمتیں رمضان المبارک کی آمد ہوتے ہی آسمان سے باتیں کرنی لگی پرائس کنٹرول کمیٹیاں ٹھس،غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے۔ حکومتی سطح پر قیمتوں کو کم کرنے کے لیے کوشش کو کی جارہی ہے ۔عوامی حلقوں نے اس مہنگائی کے جن کو قابو کرنے کیلئے فوری طور پر حکومت پاکستان اورر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز صاحبہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپرمہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں ۔

ای پیپر دی نیشن