کامونکی:چھت گرنے سے معمر شخص بیٹے اور بیٹی سمیت ملبہ تلے آ کر زخمی

 کامونکی(نمائندہ خصوصی)خستہ حال چھت گرنے سے معمر شخص بیٹے اور بیٹی سمیت ملبہ تلے کر آشدید زخمی ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ اعلیٰ الصبح محلہ حبیب پورہ کے محنت کش ساٹھ سالہ عبدالحمید کے مکان کی بوسیدہ ہونے جانے والی کچی چھت اچانک زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجہ میں کمرے میں موجود عبدالحمیداْسکی 30 سالہ بیٹی عبیدہ اور 20 سالہ بیٹا سمیع ملبہ تلے دب کر زخمی ہوگئے۔جنہیں فوری طور پر محلہ داروں نے جدوجہد کرکے باہر نکالا ،بعدازاں  ریسکیو1122ٹیموں نے زخمیوں کو مرہم پٹی کرکے فارغ کردیا۔        

ای پیپر دی نیشن