گوجرنوالہ(نمائندہ خصوصی )گوجرانوالہ چیمبر کے صدر ضیا الحق(شیخ فیصل ایوب)،سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل اور نائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ میں کہاکہ گوجرانوالہ کی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کروانے کیلئے اسلام آباد میں دوسری بڑی بین الاقوامی معیار کی میڈ ان گوجرانوالہ صنعتی نماش کا انعقاد اپریل 2024 میں پاک چائینہ فرینڈشپ سنٹر اسلام آبادمیں منعقد کی جا رہی ہے۔ کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ گوجرانوالہ میں تیار کی جانے والی مصنوعات کوالٹی کے اعتبار سے بین الاقوامی منڈی کے عین مطابق ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مصنوعات کو زیادہ سے زیادہ عالمی سطح پر متعارف کروایا جائے۔ اس نمائش میں گوجرانوالہ میں بننے والی تمام مصنوعات کو ایک چھت تلے ڈسپلے کیا جائیگا،نمائش کے انعقاد کا NOCبھی حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ تمام ورکنگ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
گوجرنوالہ مصنوعات کی کوالٹی بین الاقوامی منڈی کے عین مطابق ہیں: حمیس گلزار
Mar 19, 2024