وطنِ عزیز کی خاطر  قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی:مفتی رویس ایوبی

Mar 19, 2024

گوجرنوالہ(نمائندہ خصوصی )  پاکستان شریعت کونسل کے امیر مفتی محمد رویس خان ایوبی اور جنرل سیکرٹری مولانا زاہد الراشدی نے شمالی وزیرستان میرعلی میں پاک فوج کے شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ اپنی جانوں پر کھیل کر ملک و قوم کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیا ہے۔ انہوں نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی ہے وطنِ عزیز کی سلامتی کی خاطر دی جانے والی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ دریں اثنا پاکستان شریعت کونسل کے نائب امیر اول مولانا عبدالقیوم اور دیگر راہنمائوں نے بھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر سمیت دیگر شہدا کے درجات کی بلندی اور کامل بخشش و مغفرت کی دعا بھی کی ہے۔

مزیدخبریں