دو ہفتوں میں 2 ارب ڈالر کا بیرونی قرض ری شیڈول ہونے کی توقع ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ دو ہفتوں میں 2 ارب ڈالر کا بیرونی قرض ری شیڈول ہونے کی توقع ہے۔گورنراسٹیٹ بینک کامزید کہنا تھاکہ حکومت کومالی سال کے بقیہ تین ماہ میں 4.8 ارب ڈالرکی ادائیگیوں کا انتظام کرنا ہے۔مالی سال 24 کی مجموعی بیرونی مالی ذمہ داریاں 24.3 ارب ڈالر ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے معاشی تجزیہ کاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ حکومت نے مزید 4 ارب ڈالر کے قرض کو رول اوورکرنے کامنصوبہ بنایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن