پاکستان نے آئی ایم ایف کو معاشی کارکردگی پر مطمئن کر لیا

Mar 19, 2024 | 22:56

ویب ڈیسک

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دورے پر موجود مشن کو معاشی کارکردگی سے مطمئن کر لیا۔

ذرائع نے نجی نیوز کو بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مکمل ہونے کے بعد پاکستان کیلیے 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط کے امکانات واضح ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ کے مشن کو معاشی کارکردگی پر مطمئن کر لیا جبکہ آئی ایم ایف اعلامیہ کے ذریعے معاہدے اور کامیابی کا حتمی اعلان کرے گا۔قلیل مدت کے اسٹینڈ بائی معاہدہ کا دوسرا اقتصادی جائزہ کامیاب رہا جس کے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اپریل میں پاکستان کیلیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور کر سکتا ہے۔ کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مکمل نہ ہونے کے باعث مذاکرات میں توسیع کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف اور حکومت کی معاشی ٹیم کے درمیان کل مختصر مذاکرات ہوں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں نئے قرض پروگرام پر بات چیت ہوگی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ آئی ایم ایف نے کرپٹو کرنسی اور دیگر آن لائن ٹریڈنگ کو ریگولرائز کر کے ٹیکس نیٹ میں لانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔مذاکرات نجکاری کی فہرست میں موجودہ اداروں کی نجکاری کیلیے روڈمیپ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پی آئی اے کی نجکاری اولین ترجیحات میں شامل کی گئی۔

مزیدخبریں