اوگرا نے سوئی سدرن گيس کمپنی کے ٹيرف ميں بائیس روپے بانوے پيسےفی یونٹ اضافہ اورسوئی نادرن گيس کمپنی کے ٹيرف ميں چار روپے ترپن پيسے فی یونٹ کمی کا فيصلہ کيا ہے۔

اوگرا ذرائع کے مطابق سوئی سدرن کمپنی نے يکم جولائی سے گيس کے نرخ ميں ساٹھ روپے پچھہتر پيسے اور سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پینتیس روپے پچیس پيسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ سوئی سدرن نے اپنی درخواست ميں مؤقف اختيار کيا تھا کہ آئندہ مالی سال کے دوران کمپنی کو بائیس ارب اکتیس کروڑ روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔اوگرا نے دونوں کمپنیوں کے نئے ٹيرف کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے جبکہ گيس کے نرخوں ميں اضافہ اور کمی کا حتمی اعلان آئندہ چند روز ميں کيا جائے گا جبکہ باقاعدہ عملدرآمد يکم جولائی سے ہوگا۔ دوسری طرف اوگرا نے آئندہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے لئے دونوں گيس کمپنيوں کی جانب سے ترقياتی کاموں کی مد ميں چارارب روپے اور ترسيلی نقصانات کی مد ميں پانچ ارب روپے کا مطالبہ مسترد کرديا ہے۔

ای پیپر دی نیشن