محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئٓندہ چوبیس گھنٹوں میں وسطی اور شمالی پنجاب، خیبر پختون خوا اور کشمیر میں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے آنے والی سرد ہواؤں کے باعث وسطی اور شمالی پنجاب، خیبر پختون خوا اور کشمیر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں سے مختلف مقامات پروقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ مری اور اس سے ملحقہ گلیات میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی ہے جس سے موسم سرد ہوگیا ہے اور لوگوں نے گرم کپڑے نکال لئے ہیں۔ منگل کے روز گلگت کے علاقے استور میں سب سے زیادہ تیرہ ملی میٹربارش ہوئی۔ اس کے علاوہ سکردو میں دس، مری میں پانچ، لاہورمیں تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ملتان، شورکوٹ، ساہیوال، بہاولپور، پشاور اور بہاولنگر میں بھی ہلکی بارش ہوئی۔ محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالا، راولپنڈی، اسلام آباد، مری، پشاور، گلگت بلتستان، مظفرآباد، مانسہرہ اور دیگر مقامات پرمطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے تاہم صوبہ سندھ کے بیشترعلاقے بدستور خشک گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...