پاکستان گالف فیڈریشن نے دھوکہ دہی اور غلط ہینڈی کیپ ظاہر کرنے پر چار پاکستانی گالفرز کے گالف کھیلنے پر دو سال کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

پابندی کا نشانہ بننے والوں میں لاہور جمخانہ کلب کے کیپٹن ڈاکر زاہد اے خان، پنجاب گالف ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری لیفٹننٹ کرنل ریٹائرڈ ذوالفقار رانا، مراد خان اور میر معاذ محمود شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان چاروں کھلاڑیوں نے رواں سال اپریل میں ملائیشیا میں ہونے والی ورلڈ امیچر انٹر ٹیم گالف چیمپئن شپ میں اپنے ہینڈی کیپ زیادہ ظاہر کیے اور چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کی۔ چیمپئن شپ کے آرگنائزرز نے تحقیقات کروائیں تو پتا چلا کہ چاروں پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنے ہینڈی کیپس زیادہ ظاہر کیے تھے جس کے بعد ان سے ٹرافی واپس لے لی گئی۔ اس سے قبل یہی چاروں کھلاڑی دو ہزار نو میں بھی اسی ٹورنامنٹ میں ٹرافی جیت چکے تھے۔ پاکستان گالف فیڈریشن کے سیکرٹری تیمور حسن کے مطابق چاروں کھلاڑیوں کے پاکستان اور پاکستان سے باہر کسی بھی گالف ٹورنامنٹ میں حصہ لینے پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن