غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل میں بگرام ائیربیس کے قریب عسکریت پسندوں نے علی الصبح اتحادی فوج پرحملہ کیا۔ امریکی فوجی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگجوؤں نے اتحادی فوج کے خلاف ہینڈگرنیڈ، راکٹ اور دوسرے ہتھیاراستعمال کیے۔ امریکی ترجمان کے مطابق نیٹو فوج کی جوابی کارروائی میں سات حملہ آور ہلاک ہوگئے ۔ ترجمان نے بتایا کہ لڑائی میں پانچ غیرملکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم ان کی قومیت کے بارے میں آگاہ نہیں کیاگیا۔ ادھرطالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے غیرملکی خبرایجنسی کوبتایاکہ اتحادی افواج پربیس کے قریب طالبان نے حملہ کیا تاہم انہوں نے طالبان کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ۔