پاکستان میں زبردستی قیام پذیرڈنمارک کی خاتون صحافی کوملک چھوڑنے کیلئے مزید دو دن کی مہلت دی گئی ہے ۔

ڈیلی دی نیشن کی رپورٹ کے مطابق ڈنمارک کی صحافی پک ڈیمسگارڈ اینڈرسن تیس اپریل کے بعد سے پاکستان میں غیرقانونی طورپرمقیم ہے ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اسے تیئیس اپریل کو خط لکھا گیا تھا کہ وہ سات روز کے اندرپاکستان چھوڑ دے لیکن وزرات خارجہ کی جانب سے نامعلوم ضابطوں کے تحت اس خاتون صحافی کوپاکستان میں قیام کی مسلسل توسیع مل رہی ہے۔ دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں متعین ڈنمارک کے سفیرنے دو روز قبل اس سلسلے میں ایک بار پھرخارجہ سیکرٹری کے ساتھ ملاقات کی ، جس پرڈنمارک کے سفیرکوبتایا گیا کہ اس صحافی کی پاکستان کے اندرپیشہ وارانہ فرائض کے منافی سرگرمیاں ہیں اورسلامتی کے تقاضوں کی بدولت اس کے ویزے میں مزید توسیع نہیں کی جاسکتی ، اب اگراس نے دو دن کے اندرپاکستان نہ چھوڑا تو پھراسے ڈی پورٹ کرنا پڑے گا ۔ ادھر وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ڈینش سفیر نے اس معاملے کو اپنی اناء کا مسئلہ بنایا ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن