آج کراچی سٹا ک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران مندی کا رحجان، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دس ہزار کی سطح بھی برقرارنہیں رکھ سکا۔

کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو بتیس پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نو ہزارنوسو پچاس  کی سطح پرٹریڈ کررہا ہے جبکہ کےایس ای تھرٹی انڈیکس ایک سوانیس پوائنٹس کمی کے ساتھ  دس ہزارتریسٹھ  کی سطح پر کاروبار کررہا ہے۔ اب تک دو سو سینتیس کمپنیوں کےحصص کا کاروبارہوا،جن میں سے باسٹھ کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ ، ایک سو ستر کے بھاؤ میں کمی اور پانچ کمپنیوں کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا ۔ اب تک تین کروڑ حصص کا کاروبار ہوچکا ہے ۔ سرمایہ کاروں کا رحجان جن کمپنیوں میں نمایاں دیکھا جارہا ہے ان میں این آئی بی ، لوٹ پی ٹی اے ، ٹی آرجی پاکستان، جہانگیر صدیقی اینڈ کو اور عارف حبیب سیکورٹیز سرفہرست ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن