پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تھائی لینڈ میں امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر خواتین ہاکی ٹیم کا دورہ بینکاک منسوخ کر دیا۔

May 19, 2010 | 16:37

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ہیڈ کوارٹر سے جاری بیان کے مطابق خواتین ہاکی ٹیم کے دورے کی منسوخی کا فیصلہ بنکاک میں قائم پاکستانی سفارتخانے سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔ قومی ویمن ہاکی ٹیم نے اکیس سے تیس مئی تک بنکاک میں ایشین گیمز ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کرنا تھی۔ پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیا اور ویمن ونگ کی چیئرپرسن خوش بخت شجاعت نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر دورے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا، جبکہ تھائی لینڈ ہاکی ایسوسی ایشن نے آخری وقت تک پی ایچ ایف کو پاکستانی کھلاڑیوں کی سکیورٹی کی یقین دہانی کروائی تھی۔ اس سے قبل سری لنکا کی خواتین ہاکی ٹیم نے سکیورٹی خدشات کی بنا پر ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کرلی تھی۔
مزیدخبریں