سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سویڈش حکومت نے پاکستان میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا ہے

May 19, 2010 | 23:10

سفیر یاؤ جنگ
فیس بک پر خاکوں کی مجوزہ اشاعت کے باعث پاکستان میں شدید ردعمل کے امکان کی وجہ سے سویڈن نے اسلام آباد میں اپنا سفارتخانہ غیر معینہ مدت کے لیے بند کیا ہے۔ سفارت خانے کا کچھ عملہ واپس بھیج دیا گیا ہے جبکہ باقی عملے کو حکومت پاکستان نے اضافی سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ سویڈن کے شہری لاکس وکس نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے فیس بک پر گستاخانہ خاکوں کی دعوت دی تھی جس پردنیا بھرکے مسلمانوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ 
مزیدخبریں