سرگودھا میں اسلم مڈھیانہ کے تشدد کا شکار سکول ٹیچر نفیس خان کے وکیل کو مسلح افراد نے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔

May 19, 2012 | 09:16

سفیر یاؤ جنگ
سکول ٹیچر نفیس خان کے وکیل شاہد نذیر خان ایڈووکیٹ گھر سے کچہری آر ہے تھے کہ موٹر سائیکلوں پر سوارمسلح افراد نے ان کی گاڑی روک لی۔ ملزمان نے شاہد نذیرکوگاڑی سے باہرنکال کرتشدد کا نشانہ بنایااورفرارہوگئے۔ تشدد سے شاہد نذیرکے بازوؤں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں ۔ واقعہ کے خلاف سرگودھا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر وکلا مکمل ہڑتال کررہے ہیں۔ اٹھارہ مئی کوپیشی کے دوران عدالت میں ملزم اسلم مڈھیانہ اور سکول ٹیچر کے وکیل شاہد نذیر خان ایڈووکیٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہواتھا ۔
مزیدخبریں