فيصل آباد ميں چھٹی جماعت کے تیرہ سالہ طالبعلم عمر نے گذشتہ روزاسکول ہيڈ ماسٹرکے مبينہ نارواسلوک سے دلبرداشتہ ہوکرخودکو آگ لگالی تھی،ہسپتال میں کئی گھنٹے زندگی اورموت کی کشمکش ميں مبتلا رہنے کے بعد عمر بالآخر رات اسپتال ميں دم توڑگيا، بچے کی موت کا سن کر اس کی والدہ صدمے سے بے ہوش ہوگئی۔ طالب علم عمر کی نمازجنازہ آج صبح ادا کی گئی جس ميں لواحقين اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد عمر کو سپر د خاک کردیا گیا۔